افغانستان کا اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلیے 191 رنز کا ہدف

افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کا میچ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا ہے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں افغانستان نے بلے بازوں نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

اس سے قبل افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے ٹیم کو 54 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ زازائی 44 اور شہزاد 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

رحمان اللہ گرباز اور نجیب اللہ زردان نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، گرباز 46 رنز بناکرآؤٹ ہوئے تاہم نجیب اللہ نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور وہ آخری گیند پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے 2 اور مارک واٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet