وزیراعظم کی بھارت کو شکست دینے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

وزیراعظم کی بھارت کو شکست دینے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستانی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کابینہ کے دیگر اراکین کے ہمراہ سعودی عرب میں پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ٹیم کو اور خاص طور پر کپتان بابر اعظم کو مبارک دی ہے اور بہترین قائدانہ کردار ادا کرنے پر کپتان کی تعریف کی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رضوان اور شاہین آفریدی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قوم کو پاکستان کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے تاریخ بدل دی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet