ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں دو چیمپئنز آمنے سامنے ہیں، ٹی 20 کا دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹی 20 کے کم ترین سکور 55 پر ڈھیر ہو گیا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،دبئی میں ہونے والے اس میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور اس کی وقفے وقفے سے…
ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور14 اعشاریہ دو اوورز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
عادل رشید 4، ٹائمل ملز، معین علی 2،2 جبکہ کرس ووکس اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
عادل رشید نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 2.2 اوورز میں محض 2 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کا ٹی 20 تاریخ کا اب تک کا یہ سب سے کم اسکور ہے۔
خیال رہے کہ سپر 12 مرحلے میں ہر ٹیم پانچ میچز کھیلے گی اور آخر میں گروپ ایک اور گروپ دو سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔