ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ بنگلایش نے سپر 12 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

 بنگلایش نے سپر 12 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں بنگلادیش نے پاپوا نیوگنی کو شکست دیکر سپر 12 مرحلےمیں رسائی حاصل کرلی۔

اومان میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں بنگلادیش نے اومان اور پاپوا نیوگنی کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

 بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 187 رنز بنائے جس میں کپتان محمد اللہ 50 اور شکیب الحسن 46 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ لٹن داس نے 29 اور عفیف حسین نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں پاپوا نیوگنی کی پوری ٹیم آخری اوور میں 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کپلن دوریگا 46 اور چاڈ سپر 11 رنز بناکر نمایاں رہے اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 4، تسکین احمد اور محمد سیف الدین نے 2،،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 8 ٹیمیں دو گروپوں میں تقسیم ہیں جب کہ ہرگروپ سے 2 ،2 ٹیموں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنا ہے اور اب تک گروپ اے سے سری لنکا جب کہ گروپ بی سے بنگلادیش نے سپر 12 میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet