ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 15 ، محمد رضوان 19 اور محمد حفیظ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم فخرزمان نے نصف سنچری اسکور کی وہ 52 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوگئے۔
شعیب ملک نے 28، آصف علی نے 32 اور حسن علی نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔