بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بولر شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالربن گئے چونتیس سالہ شکیب الحسن نے مسقط میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں 17 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ…
شکیب نے 89 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 108 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ لاستھ ملنگا کی ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کی تعداد 107 تھی۔
ملنگا نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل گزشتہ سال مارچ میں کھیلا تھا جبکہ اس سال انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
موجودہ ورلڈ کپ میں شریک پلیئرز میں شکیب کے ریکارڈ کے قریب ترین نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ہیں جنہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں 99 وکٹیں حاصل کیں جبکہ افغانستان کے راشد خان کی مجموعی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹوں کی تعداد 95 ہے۔
یاد رہے کہ یو اے ای اور عمان میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جاری ہے جس میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں