بھارت کے خلاف فتح سے ابتدا میں مومنٹم حاصل کرنے کی کوشش کریں گے: بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ سے انہیں میگا ایونٹ کی تیاری کا اچھا موقع ملا، سیناریو میچز میں اچھی پریکٹس ہوئی، میگا ایونٹ میں ہر میچ دباؤ سے بھرپور ہوتا ہے، بھارت کے خلاف فتح سے ابتدا میں مومنٹم حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، اس سے اگلے معرکوں کیلیے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

کپتان کا کہنا تھا کہ ایک گروپ کے طور پر ان کا مورال بلند، کھلاڑیوں پر اعتماد اور یقین ہے، ماضی کے نتائج سے قطع نظر روایتی حریف کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر منتخب ہوئے ہیں، شعیب ملک اور محمد حفیظ میچ ونر ہیں، نوجوان کرکٹرز میں بھی یہی صلاحیت موجود ہے، سینئرز کے تجربے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی میں اور محمد رضوان ہی اننگز کا آغاز کریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet