کرسٹیانو رونالڈو نے 181 واں میچ کھیل کر انٹرنیشنل شرکت کا یورپیئن ریکارڈ قائم کردیا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے یہ کارنامہ گذشتہ دن آئندہ برس ورلڈ کپ کے میزبان قطر کیخلاف دوستانہ میچ میں شریک ہوکر انجام دیا، پرتگال نے یکطرفہ مقابلہ 0-3 سے اپنے نام کرلیا۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹبالر نے سرجیو راموس کو پیچھے چھوڑدیا، اس سے قبل وہ یورپی اقوام کی جانب سے سب سے زیادہ 180 میچز کھیل چکے تھے، رونالڈو نے کھیل کے 37 ویں منٹ میں ٹیم کا کھاتہ کھولا، تین منٹ بعد جوز فونٹے نے ٹیم کی برتری ڈبل کی، آر بی لیپزگ کے اسٹرائیکر آندرے سلوا نے کھیل کے آخری منٹ میں گیند کو جال کے سپرد کیا۔
پرتگال نے منگل کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ مہم شروع کی تھی، جس میں انھوں نے لگسمبرگ کی میزبانی کی تھی۔