دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی ٹیم 21 اکتوبر کو سری لنکا روانہ ہوگی۔
دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، قومی ٹیم 21 اکتوبر کو سری لنکا روانہ ہوگی، دورے میں 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے 19 رکنی اسکواڈ کی قیادت سعود شکیل کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عباس آفریدی اور احمد صفی عبداللہ، عاکف جاوید، ارشد اقبال، عرفان اللہ شاہ، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد حارث، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا، سلمان خان، عثمان صلاح الدین اور زاہد محمود بھی اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اعجاز احمد، اسسٹنٹ کوچ راؤ افتخاراور فیلڈنگ کوچ کے لئے محتشم رشید کو مقرر کیا گیا ہے۔