عمرشریف کے انتقال پر چیئرمین پی سی بی سمیت دیگر کرکٹرز کا اظہار افسوس

عمر شریف

پاکستانی کرکٹرز نے معروف اداکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ عمر شریف کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے، چیئرمین پی سی بی اور پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج وغم…

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کامیڈی کنگ کے انتقال پر کہا کہ عمر شریف کا حسِ مزاح کمال تھا جسے کسی صورت بھلایا نہیں جاسکتا۔

کپتان بابر اعظم نے لیجنڈری اداکار کی دنیا سے رخصت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کے انتقال کی خبر سے دل شدید رنجیدہ ہے، بلاشبہ عمر شریف مزاح کے بےتاج بادشاہ تھے۔

محمد حفیظ نے کامیڈی کنگ کے انتقال پر اہل خانہ و مداحوں کو تعزیت پیش کی اور دعا کی پروردگار انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔

عمر شریف صاحب اور ان کی کارکردگی پاکستان کی محبت سے لبریز تھیں، یہ واقعی ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے اللہ رب العزت سے عمر شریف کو جنت الفردوس عطا کرنے کی دعا کی اور مداحوں سے لیجنڈری اداکار کے لیے سورۃ فاتحہ اور درود پاک پڑھنے کی درخواست کی۔

 وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے ایشین کامیڈی کے گارڈ کہلائے جانے والے اداکار عمر شریف کے انتقال کی خبر شعر کے ذریعے غم کا اظہار کیا۔

بے شک ہم اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹیں گے، مزاحیہ ڈراموں کے بے تاج بادشاہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔

عمر گل نے مداحوں سے عمر شریف کے لیے سورۃ فاتحہ درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کی آخرت آسان فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ طنز و مزاح کے بادشاہ لیجنڈری اداکار عمر شریف کچھ دیر قبل طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں 66برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet