وقار یونس اور مصباح الحق کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وسیم خان نےاختیارات میں کمی کی وجہ سےاستعفیٰ دیا۔ وسیم خان کی مدت ملازمت فروری2022 میں ختم ہونی تھی۔
وسیم احمد خان واروکشائر، سیسیکس اور ڈربی شائر کی طرف سے کاؤئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔وسیم خان انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
وہ لیسٹر شائر کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں۔وسیم خان انگلینڈ میں کھیلوں کے بورڈ کا بھی حصہ تھے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ سیل کا بھی سات سال حصہ رہے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ وسیم خان کو ان کے بے پناہ تجربے کی بنیاد پر سلیکٹ کیا تھا۔