’انضمام ہمیشہ سے فائٹر رہے‘، سچن ٹنڈولکر انضمام کیلئے دعاگو

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور انضمام الحق

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے انضمام الحق کی صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی صحتیابی کے لیے پیغام دیا۔

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ انضمام الحق ہمیشہ سے گراونڈ میں ایک فائٹر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ انضمام جلد ہی اس صورتحال سے نکل آئیں گے۔

سابق کرکٹر لکھا ’گیٹ ویل سون انضام‘۔

واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں اور وہ گزشتہ روز لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہے جنہیں اب گھر بھیج دیا گیا ہے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet