انگلینڈ کے آل راونڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ معین علی نے 64 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔ ٹیسٹ میچوں کی111 اننگز میں 2914 رنز بنائے۔
انہوں نے 5سنچریاں اور14 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ معین علی نےٹیسٹ میچوں میں 195 وکٹیں حاصل کیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق معین علی نے اس فیصلے سے ٹیم کے کپتان اور کوچ کو آگاہ کردیا ہے۔