برطانوی حکومت دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر انگلش کرکٹ بورڈ سے ناراض ہوگئی۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے انگلش کرکٹ بورڈ کو دورہ جاری رکھنے کا کہا تھا جب کہ دورہ منسوخ کرنے پر برطانوی وزیراعظم اور سینئرحکام کا مؤقف ہے کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے سے پاک برطانیہ تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ حکومتی مؤقف نظر انداز کرنے پر برطانوی وزرا بھی انگلش کرکٹ بورڈ پر برہم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئرز یونین کے دباؤ میں آکر دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ انگلش بورڈ مختصر دورہ پاکستان کے لیے ایشز معاملے پر پلیئرز سے لڑائی نہیں چاہتا تھا۔
خیال رہے کہ انگلینڈکرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے اور اپنی مینز اور ویمنز ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی گذشتہ دنوں ٹاس سے کچھ دیر قبل دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔