سابق ویسٹ انڈین کرکٹر مارلن سیمیولز پر کرپشن کا الزام

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر مارلن سیمیولز

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر مارلن سیمیولز پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں محدود اوورز کے مقابلے کے دوران آئی سی سی کے انسداد کرپشن قواعد و ضوابط کی چار مرتبہ خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بتایا کہ 2018 سے ویسٹ انڈیز کی جانب سے نہ کھلنے والے مارلن سیمیولز پر الزامات ابوظبی میں کھیلی گئی ٹی ٹین لیگ سے متعلق ہیں لیکن کونسل نے تاریخ نہیں بتائی۔

بتایا گیا کہ مارلن سیمیولز کسی بھی تحفے، رقم، مہمان نوازی یا ایسا کوئی بھی فائدہ جو انہیں بدنام کر سکتا تھا اور ساتھ ہی 750 ڈالر یا اس سے زائد مالیت کی مہمان نوازی کی رسید فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

آئی سی سی کا مزید کہنا تھا کہ سیمیولز نے انسداد کرپشن کے عہدیدار سے تعاون بھی نہیں کیا اور وہ معلومات چھپائیں، جو تحقیقات سے متعلق ہوسکتی تھیں۔

مارلن سیمیولز کے پاس الزامات کا جواب دینے کے لیے 14 روز ہیں۔

40 سالہ مارلن سیمیولز پر ویسٹ انڈیز کی بھارت کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوران بھارتی بکی کو معلومات فراہم کرنے سے متعلق ٹیپ بر آمد ہونے پر 2008 میں دو سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔

وہ رقم یا دیگر فوائد حاصل کرنے میں ملوث پائے گئے تھے جو ان کی اور کرکٹ کی بدنامی کا باعث بنا تھا۔

سیمیولز نے سال 2000 میں 19 برس کی عمر میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیسٹ اور او ڈی آئی میں ڈیبیو کیا تھا، انہوں 71 ٹیسٹ، 207 ایک روزہ میچز اور 67 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

انہوں نے 2012 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف 56 گیندوں پر 78 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو ٹائٹل حاصل کرنے میں مدد کی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet