ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور جنوبی افریقا کے سابق کھلاڑی ورنن فلینڈر اکتوبر میں پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق ورنن فلینڈر اکتوبر کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے میں موجود ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورنن فلینڈر پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ میتھیو ہیڈن ان دنوں دبئی میں کمنٹری میں مصروف ہیں، ہیڈن اپنا اسائنمنٹ مکمل کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیو سکیور ببل میں آجائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میتھیوہیڈن اور ورنن فلینڈر کی خدمات حاصل کی ہیں۔