یہ ہماری کرکٹ کا مسئلہ نہیں ہمارے، تشخص کا مسئلہ تھا، شعیب اختر

 یہ ہماری کرکٹ کا مسئلہ نہیں ہمارے، تشخص کا مسئلہ تھا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر نے کہا ہے کہ مل بانٹ کر ساروں نے ہمارا بیڑا غرق کر دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر نے کہا کہ پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا پڑے گا، جب آپ کے پاس پیسہ ہوگا تو آپ کسی پر انحصار نہیں کریں گے۔ اگر نیوزی لینڈ اور…

آپ نے دنیا کی نمبر ون خفیہ ایجنسی اور ہمارے وزیراعظم کی بات کو رد کر دیا۔ آپ نے ہمارے ساتھ اتنا برا سلوک کیا کیوں؟ یہ ہماری کرکٹ کا مسئلہ نہیں ہمارے، تشخص کا مسئلہ تھا۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کرنا مایوس کن ہے اور یہ اپنے ملکوں میں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) پر بھی پابندی لگاتے ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر پی آئی اے ان کی پسندیدہ ایئرلائن بن جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان سے نکلنے میں گوروں کی مدد کی اس وقت ان کو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ پہلے پاکستان آئیں پھر فیصلہ کریں انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ منسوخی کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ یہاں پر غیر ملکیوں کو کوئی مسئلہ نہیں تھا اور امریکی فوجی بھی گھوم رہے تھے۔ ہفتہ دس دن کے بعد سب پتہ چل جائے گا لیکن ہمیں انہوں نے بیچ چوراہے میں آ کر مارا ہے۔ اگر میں چیئرمین ہوتا تو آج کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ انٹرنیشنل میچ نہ کھیلتا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے انٹیلی جنس، پولیس اور سیکیورٹی حکام کو رد کر دیا جبکہ آج کرکٹ کا نہیں ہمارے ساکھ کا مسئلہ تھا۔ ٹاس ہونے کے بعد 10 منٹ پہلے کہا گیا کہ واپس چلیں اب نیوزی لینڈ ٹیم کو خطرہ تھا یا کوئی مسئلہ تھا تو پہلے بتا دیتے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ 22 سال سے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو جانتا ہوں اس کے پاس پیسہ ہندوستان سے آتا ہے اس لیے اب آئی سی سی بھی جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت ہمیں اس چیز کی ہے کہ ہم اپنا گھر ٹھیک کریں اور اپنی ممبر شپ کھولیں، پی سی بی کو سیٹ کریں۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیاحت کو بھی اس میں شامل کریں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet