پی سی بی نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا اعلان کر دیا

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کے بعد کرکٹرز کے لیے نئی مصروفیت تلاش کرلی ہے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کو بلانے کی کوشش کی تھی تاکہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا موقع مل سکے تاہم لاجسٹک مسائل کی وجہ سے یہ ٹورز ممکن نہیں ہوسکے۔

اس صورتحال میں پی سی بی نے کرکٹرز کے لیے نئی مصروفیت تلاش کر لی ہے، 26 ٹیموں کے کھلاڑی اب 23 ستمبر سے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بھی قومی ایونٹ میں شریک ہوں گے، پہلا مرحلہ راولپنڈی میں ہوگا، بعد ازاں فائنل سمیت میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet