انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز منسوخ نہیں ہونا چائیے، مائیکل وان بھی میدان میں آگئے

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز منسوخ نہیں ہونا چائیے، مائیکل وان بھی میدان میں آگئے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کو منسوخ نہیں کیا جا چاہیے۔اپنی ٹوئٹ میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ اگر سفر کرنا غیر محفوظ ہے تو میچز منسوخ کرنے کے بجائے یو اے ای منتقل کرنے چاہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے مقابلے کینسل نہیں کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے دورے سے متعلق کہا تھا کہ وہ سکیورٹی معاملات دیکھ رہے ہیں اور 24 سے 48 گھنٹوں کے درمیان دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ کرلیں گے۔
انگلینڈ کی مینز اور وویمن کرکٹ ٹیمیں ایک ساتھ اکتوبر میں پاکستان آنے کا شیڈول ہے۔

انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں این مورگن اور ہیتھر نائٹ کی قیادت میں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنی ہیں۔ مردوں کی ٹیم دونوں میچ کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگی جہاں وہ ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کرے گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet