گیل بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے، پاکستان آنے کا اعلان

کرس گیل

کرکٹ کے یونیورس باس کرس گیل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان سے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی خدشات پر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کے بعد کرس گیل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام دیا ہے ’کل پاکستان جا رہا ہوں، کون میرے ساتھ آئے گا؟‘

کرس گیل کی یہ پوسٹ فوراًہی وائرل ہو گئی اور پاکستانی شائقین گیل کی پاکستان سے محبت کو سراہتے ہوئے نظر آئے۔ ان کا بیان ٹویٹر پر #UniverseBoss #ChrisGayle جیسے ہیش ٹیگ کی شکل میں ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا۔

ویسٹ انڈین کرکٹر نے کوئی وضاحت نہیں کی کہ کیا وہ واقعی پاکستان جا رہے ہیں یا نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ ادھورا چھوڑنے پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلیے انہوں نے ایسا لکھا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس پی ایس ایل 6 میں کرس گیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet