پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ آسٹریلین شہری شنیرا اکرم نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں شنیرا اکرم نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں وہ خود کو پاکستان سے زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہوں۔
There is no place in the world I feel more safe than in Pakistan ??
— Shaniera Akram (@iamShaniera) September 18, 2021
شنیرا اکرم کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر دورہ ختم کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے چند منٹ پہلے یہ اعلان کیا جس کے بعد دنیا بھر میں یہ بحث چھڑ گئی کہ کیا واقعی سیکورٹی خدشات تھے یا محض ایک بہانہ بنایا گیا ہے۔