نہیں جانتا یہ کیا ہو رہا ہے؟ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

نہیں جانتا یہ کیا ہو رہا ہے؟ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی و معروف کرکٹ کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے سیریز ختم کرنے پر اظہار افسوس کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ نہیں جانتا یہ کیا ہو رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گھومنے اور کرکٹ والا وقت بہت اچھا تھا، میری نیک خواہشات پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ ان کے لیے دورہ پاکستا ن جاری رکھنا ممکن نہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، نیوزی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے مابین 18 سال بعد پاکستان میں میچ ہونے جا رہا تھا۔ آخری لمحے پر دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet