قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ بین الاقوامی کھیلوں کے لئے ہمارے حفاظتی اقدامات اعلیٰ ترین درجے کے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان آج کرکٹ کھیلنے کے لئے دنیا کے محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں پوری کہانی نہیں بتائی جا رہی۔