سری لنکن کرکٹرز نے بھی نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اینجلو پریرا نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں دو سال پہلے دورہ پاکستان کو یاد کیا۔
Toured @TheRealPCB 2 years back and really enjoyed every minute of our stay!! Felt extremely welcomed and also safe tbh! Never had any doubt❤️ Genuinely wanna see cricket return to this great nation! @danushka_70 @dasunshanaka1 pic.twitter.com/ovjroZbXx9
— Angelo Perera (@angiperera) September 17, 2021
انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے پاکستان کا دورہ کیا جس کے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوئے، ایمانداری کی بات یہ ہے کہ ٹیم کو بہت اچھی طرح رکھا گیا اور ہم نے خود کو ہر طرح سے محفوظ تصور کیا، جب ہم وہاں تھے تو ہمیں کوئی شکوک و شبہات نہیں تھے، پاکستان میں کرکٹ دیکھنے کا حقیقی طور پر خواہشمند ہوں۔
سری لنکا کے ایک اور کرکٹر روشن ابھی سنگھے نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کا پڑھ کر بہت افسوس ہوا، جب سری لنکن کرکٹ ٹیم پچھلی بار پاکستان گئی تھی تو وہ اس ٹیم کا حصہ تھے اور وہ یہ اعتراف کریں گے کہ نہ صرف وہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں بلکہ سکیورٹی بھی بہت ٹاپ کلاس تھی۔
Very sad to read about the cancellation of the NZ tour of Pakistan. Was part of the Sri Lanka tour last time and I must admit that besides the country being full of great people, the security was top class and attention paid to detail @TheRealPCB. Hope sanity prevails.
— Roshan Abeysinghe (@RoshanCricket) September 17, 2021