پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ موخر کر دیا گیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا تاہم مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں میں کووڈ کیس سامنے آنے کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا۔
میچ منسوخ ہونے کا ابھی تک پی سی بی کی طرف سے باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کے مطابق تین کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
تماشائیوں کو تمام پروٹوکولز کے باوجود اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی ہوٹل میں موجود ہیں۔
میچ منسوخ ہونے پر شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا۔ پی سی بی حکام کے مطابق 17 سے 21 ستمبر تک جاری رہنے والی سیریز کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےہیں۔