پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے پر رمیز راجہ برہم

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے پر رمیز راجہ برہم

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے کو غفلت قرار دے دیا۔رمیز راجہ نے سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ہونے والے تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ڈی آر ایس کی ٹیکنالوجی نہیں استعمال ہو گی۔

اس سلسلے میں جیو نیوز کو ذرائع نے بتایا تھا کہ سیریز میں ٹیکنالوجی استعمال نہ کیے جانے کی وجہ ڈی آر ایس آپریٹرز کی عدم دستیابی ہے کیوں کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے آئی سی سی کے منظور شدہ آپریٹرز کی ہی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں جو اس سیریز کے دوران دستیاب نہیں تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet