مجھے خوشی ہے کہ اب نمبر 10 جرسی شاہین پہنیں گے

مجھے خوشی ہے کہ اب نمبر 10 جرسی شاہین پہنیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے نام و نمبر کی جرسی شاہین شاہ کو ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان شرٹ شاہین آفریدی پہنیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ میں نے اس شرٹ کو بڑے اعزاز اور فخر کے ساتھ پہنا تھا، مجھے خوشی ہے کہ اب نمبر 10 جرسی شاہین پہنیں گے۔ جو اس کے حقدار ہیں۔

سابق کپتان نے شاہین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ بلند پرواز رکھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet