وسیم اکرم کی اپنی اہلیہ شنیرا کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل

وسیم اکرم کی اپنی اہلیہ شنیرا کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر اور کپتان وسیم اکرم کی اپنی اہلیہ شنیرا کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

10 ماہ کی لمبے عرصے کی دوری برداشت کرنے کے بعد وسیم اکرم شنیرا کے پاس آسٹریلیا میں موجود ہیں، جس کے بعد شنیرا نے انسٹاگرام کا رخ کیا اور مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی شیئر کی۔
انسٹاگرام پر سیلفی شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے کیپشن میں ’خوش‘ لکھا، شنیرا سچ میں لمبے عرصے بعد اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار کر انتہائی خوش نظر آئیں۔

واضح رہے کہ سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لیے گزشتہ دنوں ہی میلبورن پہنچے تھے۔

گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی تھیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet