فاسٹ بولر محمد عامر کا انٹرنیشنل سمیت ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے بھی انکار

فاسٹ بولر محمد عامر

فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں فوری واپسی کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے بھی انکار کردیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک بار پھر پی سی بی حکام پر برس پڑے، ان کا کہنا تھا کہ جب انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہا ہوں، تو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا کیا فائدہ، جب پاکستان کے انٹرنیشنل پلان کا حصہ نہیں، تو پھر کس کے لیے ڈومیسٹک میچز میں شرکت کروں۔

 محمد عامر نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں پوچھے بغیر میرا نام ڈال دیا گیا، کنٹریکٹ کا اعلان کرنے سے پہلے کم ازکم مجھ سے پوچھنا چاہیے تھا، جب انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے کنٹریکٹ چاہیے تھا اس وقت پوچھے بغیر کنٹریکٹ سے باہر نکال دیا۔

محمد عامر نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے کنٹریکٹ کو کیا کرنا ہے، یہ کنٹریکٹ پر سائن کرواکر میری گردن پر ہاتھ رکھنا چاہتے ہیں، میں بورڈ کی پکڑ میں نہیں آنے والا، میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کرکیا کروں گا، میری جگہ کسی غریب بچے کو کنٹریکٹ دیں، اس کے گھر کا چولہا جلے.

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے لوگ ہیں، جاہلوں جیسی حرکت کرتے ہیں، شاید ان کے دل و دماغ نے ابھی تک قبول نہیں کیا کہ میں کرکٹ کو خیر باد کہہ چکا ہوں، لیگ کھیل کر انجوائے کررہا ہوں، اس سے ملنے والا فارغ وقت اہل خانہ کے ساتھ گزاروں گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet