ہم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں، حسن علی

ہم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں، حسن علی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیا ہے۔ورچوئل پریس کانفرنس میں قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے کا ٹارگٹ سیٹ کرلیاہے،کوئی کچھ دیکھے نہ دیکھےلیکن بھارت پاکستان کا میچ ضرور لوگ دیکھتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز عمان اور متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے ہوگا جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet