عبوری کوچ ثقلین مشتاق کو ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھی ذمہ داریاں ملنےکا امکان ہے۔ ثقلین مشتاق نیوزی لینڈسیریز کیلئے عبوری کوچ کی ذمہ داری سنبھال رہےہیں اور 2 غیرملکی کنسلٹنٹ کوچز کے ساتھ ثقلین مشتاق کے بھی کوچ ہونےکا امکان ہے۔
چیئرمین پی سی بی نےکنسلٹنٹ کوچز کےساتھ ملکی کوچ کی تقرری کا کہا تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ ملکی کوچ کا اعلان جلد کرے گا۔ البتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقل کوچز کی تقرری ورلڈ کپ کے بعد ہو گی۔
ٹی20ورلڈ کپ کےلئے فیلڈنگ کوچ کی تبدیلی کابھی امکان ہے۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے فیلڈنگ کوچ کیلئےعتیق الزمان کےنام پر غور کیا جارہا ہے۔ عبدالمجید فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ اسٹرنتھ،کنڈیشنگ کوچ کی ذمہ داری ڈرائیکس سائمن کو پہلےہی دی جاچکی ہے۔
واضح رہے کہ رمیز راجہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بنتے ہی میتھیو ہیڈن کو بیٹنگ اور جنوبی افریقہ کے ورنن فلیندر کو بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔