رمیز راجہ بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

رمیز راجہ بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 35ویں چیئرمین منتخب ہوگئے ، وہ پی سی بی کے چیئرمین بننے والے چوتھےسابق کرکٹر ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوا، الیکشن کمیشن جسٹس(ر) شیخ عظمت سعید نے اجلاس کی، اجلاس میں عاصم واجدجواد،عالیہ ظفر، اسد علی خان ، عارف سعید ،جاوید قریشی ، رمیز راجہ اور وسیم خان اجلاس میں شریک ہوئے۔

گورننگ بورڈ میں 4آزاد اراکین ، پیٹرن کے 2نمائندے ، 3منتخب صوبائی نمائندے اور چیف ایگزیکٹو شامل ہیں تاہم صوبائی ایسوسی ایشن کاانتخابی عمل مکمل نہ ہونے کے باعث کوئی رکن شریک نہیں۔

اجلاس میں رمیزراجہ بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے ، رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 35 ویں چیئرمین ہیں اور پی سی بی کے چیئرمین بننے والےچوتھےسابق کرکٹر ہیں، اس سے قبل عبدالحفیظ کاردار،جاوید برکی اور اعجاز بٹ بورڈکے چیئرمین رہ چکے ہیں

نو منتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سوا 2بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet