میسی نے شاندار ہیٹ ٹرک کے ساتھ لیجنڈ پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، ورلڈ کپ کوالیفائرمیچ میں بولیویا کے خلاف نہ صرف شاندار ہیٹ ٹرک کی بلکہ بین الاقوامی میچز میں 79 گول کے ساتھ لیجنڈ برازیلین فٹبالر پیلے سے آگے نکل گئے۔

کورونا وباکے بعدشائقین کواسٹیڈیم میں دیکھ کر میسی آبدیدہ بھی ہوگئے۔

 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں ارجنٹائن نے بولیویا کو 0-3 سے شکست دی ، اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے شاندارہیٹ ٹرک کرکے برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو پیچھے چھوڑدیا۔

میسی 79 گولز کے ساتھ سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز کرنے والے جنوبی امریکی فٹبالر بن گئے ہیں۔

میسی نے کھیل کے 14ویں منٹ میں گول کرکے برازیلین لیجنڈ کے 77 گولز کا ریکارڈ برابر کیا ،پھر 64 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا، اسٹار فٹبالر نے آخری لمحات میں گولز کی ساتویں انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔

کورونا وبا کے بعد شائقین کو اسٹیڈیم میں دیکھ کر میسی آبدیدہ ہوگئے۔ ایک اور میچ میں برازیل نے پیرو کو دو صفر سے شکست دے دی۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ گولز کرنے کا ریکارڈ پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے پاس ہے جو 180میچز میں 111 گولز کرچکے ہیں۔

گذشتہ دنوں رونالڈو نے ایرانی فٹبالر علی داعی کا سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ توڑا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet