پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ایک اور اعزاز

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انٹرنیشنل پلیئر آف دی منتھ کے لیے نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کردیا ہے۔

آئی سی سی نے رواں سال جنوری میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز شروع کیے جس میں مینز اور ویمنز کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کو سراہا جاتا ہے۔

 شاہین شاہ آفریدی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار بولنگ کرنے کی وجہ سے اگست کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔

شاہین شاہ جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران 18 وکٹیں لینے اور 2021 میں ٹیسٹ فارمیٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر ہیں۔

آئی سی سی نے اگست کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے پاکستانی فاسٹ بولر کے ساتھ انگلش کپتان جو روٹ اور بھارتی بولر جسپریت بمراہ کو بھی نامزد کیا ہے ۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان 13 ستمبر کو کیا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet