مصباح الحق اور وقار یونس کے کوچنگ کے عہدوں سے ہٹتے ہی فاسٹ بولر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کریں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اچانک مصباح الحق ہیڈ کوچ اور وقار یونس بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے۔
گزشتہ برس دسمبر میں محمد عامر نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر تقریباً 15 منٹ کی ویڈیو میں بتایا تھا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں بلکہ انہوں نے سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔
محمد عامرکاکہنا تھا کہ جب میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تو سابق کوچ مکی آرتھر اور گزشتہ منیجمنٹ نے میرے فیصلے کو سپورٹ کیا لیکن جب سے نئی منیجمنٹ آئی ہے وہ میرے پیچھے پڑ گئی، نئے بولنگ کوچ اور ہیڈ کوچ نےکہا کہ میں نے لیگز کے لیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی ہے اور بار بار لوگوں کے ذہن میں ڈالا کہ میں نے اس وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑا ہے اور میں پیسے کے پیچھے ہوں۔