حکومت اور اپوزیشن کی کرکٹ ٹیمیں تشکیل، علی حیدر گیلانی اپوزیشن ٹیم کے کپتان مقرر

حکومت اور اپوزیشن کی کرکٹ ٹیمیں تشکیل، علی حیدر گیلانی اپوزیشن ٹیم کے کپتان مقرر

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان سے علی حیدر گیلانی نے رابطہ کیا ہے اور ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کرکٹ میچ کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کے مطابق علی حیدر گیلانی اپوزیشن ٹیم کے کپتان ہوں گے ، اس ضمن میں 8 ستمبر کو علی حیدر گیلانی اور فیاض الحسن چوہان کی ملاقات بھی ہو گی۔

حکومتی اور اپوزیشن ٹیموں کا یہ میچ ایک یادگار اور تاریخ ساز میچ ہو گا۔

اپوزیشن ٹیم میں ملک ندیم کامران، تنویر اسلم سیٹھی، ظہیر اقبال، جہانگیز خانزادہ، رضا علی ربیڑہ، شعیب بھرتھ، میاں نوید، بلال اکبر، ندیم صفدر، عثمان محمود اور حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔

حکومت پنجاب کی ٹیم میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر حافظ ممتازاحمد، سابق وزیر سمیع اللہ چویدری، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، وزیر کھیل تیمور بھٹی، وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس، ایم پی اے ندیم عباس بارا، صوبائی وزیرعنصر مجید نیازی، ملک عمر فاروق، حنیف پتافی، صوبائی وزرا حافظ عمار یاسر، سردار حسین بہادر دریشک اور راجہ یاسر ہمایوں شامل ہیں۔

ٹیپ بال میچ ستمبر کے وسط میں گورنر ہاؤس یا قذافی اسٹیڈیم میں کروایا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے اپوزیشن سے رابطہ کیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet