جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

جنوبی افریقی 38 سالہ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین

جنوبی افریقی 38 سالہ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے دنیا ئے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ جنوبی افریقی پیسر نے 125 ایک روزہ میچز (ون ڈے) اور 47 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی پروٹینز کی نمائندگی کی ہو۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے مطابق جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کھلاڑی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے تمام فارمٹ کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

38 سالہ کرکٹر ڈیل اسٹین نے جنوبی افریقہ کےلیے 93 ٹیسٹ میں کھیلے جس میں انہوں نے 439 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔

جنوبی افریقی پیسر نے 125 ایک روزہ میچز (ون ڈے) اور 47 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی پروٹینز کی نمائندگی کی ہو۔

ڈیل اسٹین نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے اپنی ٹیسٹ میچ اور ون ڈے میچ کے دوران لی گئی تصویر اور سائقین کرکٹ سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جب کہ ایک خط بھی ساتھ شیئر کیا جس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان تھا۔

 انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ ’آج میں باقاعدہ طور پر یہ اعلان کرتا ہوں میں کرکٹ کے تمام فارمٹ سے ریٹائر ہورہا ہوں، مجھے سب سے زیادہ کرکٹ سے محبت ہے‘۔

خیال رہے کہ ڈیل اسٹین نے جنوبی افریقہ کے آخری مرتبہ 2019 میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی جس کہ فروری 2020 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet