بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے احسان مانی کے کردار کو سراہتا ہوں، وزیر اعظم

بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے احسان مانی کے کردار کو سراہتا ہوں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے احسان مانی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کارکردگی پر شکریہ ادا کیا۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ احسان مانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے احسان مانی کے کردار کو سراہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ احسان مانی نے اپنے 3 سالہ دور میں پہلی بار ریجنل ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو بہتر کیا۔ احسان مانی کی بطور چیئرمین پی سی بی کارکردگی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دو روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کا احوال بتایا۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں کرکٹ سے متعلق گفتگو کی اور انہیں کرکٹ کی بہتری کے لیے تجاویز دی تھیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں قومی کرکٹ کو درپیش مسائل اور حل سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، خوشی ہے وزیر اعظم نے مجھے بلایا اور میری رائے سنی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کرکٹ سے متعلق فکر مند ہیں۔

چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے عہدے میں توسیع لینے سے معذرت کر لی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلے سے متعلق تصدیق کر دی تھی۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو توسیع نہ لینے بارے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ ان سے کہا کہ مزید کام نہیں کر سکتا، کسی اور کو چیئرمین بنا دیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل احسان مانی نے وزیر اعظم سے ملاقات میں بورڈ کے معاملات اورمختلف منصوبوں پر بریفنگ دی تھی۔ وزیر اعظم نے احسان مانی کو عہدے میں توسیع کا عندیہ دیا تھا۔

کچھ روز پہلے ہی عمران خان کی موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سابق کپتان رمیز راجہ سے وزیر اعظم ہاؤس میں علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet