چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے عہدے میں توسیع لینے سے معذرت کر لی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان مانی کے فیصلے سے متعلق تصدیق کر دی ہے۔
پی سی بی کے مطابق نیا چئیرمین کون ہو گا ؟ اسکا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے، وزیراعظم چئیرمین پی سی بی کے لئے دو نام بھیجیں گے۔ ان ناموں پر بورڈ آف گورنرز حتمی فیصلہ کرے گا۔
احسان مانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو توسیع نہ لینے بارے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ ان سے کہا ہے کہ مزید کام نہیں کر سکتا، کسی اور کو چیئرمین بنا دیں
ذرائع کے مطابق سابق کرکٹررمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل احسان مانی نے وزیراعظم سے ملاقات میں بورڈ کے معاملات اورمختلف منصوبوں پربریفنگ دی تھی۔وزیراعظم نے احسان مانی کو عہدے میں توسیع کا عندیہ دیا تھا۔