جمیکا ٹیسٹ میں شاہین آفریدی اور عباس کی شاندار بولنگ، ویسٹ انڈیز مشکلات میں

شاہین شاہ

دو میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز محمد عباس اور شاہین شاہ کی شاندار بولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کے 109 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

جمیکا میں کھیلے جا رہے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 193 رنز کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش اور گیلے گراؤنڈ کی وجہ سے شروع ہی نہ ہو سکا جب کہ تیسرے روز کا آغاز بھی تاخیر سے ہوا۔

پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز پر اننگز کا آغاز کیا تو جلد ہی فہیم اشرف، محمد رضوان اور نعمان علی وکٹیں گنوا بیٹھے۔

میچ کے پہلے روز ابتدائی آدھے گھنٹے کے دوران قومی ٹیم کے اوپنرز سمیت اظہر علی بھی پویلین لوٹ گئے تھے۔

جس کے بعد کپتان بابراعظم اور فواد عالم نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سنبھالا دیا اور پانچویں وکٹ کے لیے 157 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

اس موقع پر فواد عالم 76 کے انفرادی اسکور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے جب کہ بابراعظم 75 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔

میچ کے اختتام پر محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار رؤچ نے تین جب کہ سیلز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی تھی۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet