فواد عالم کی شاندار سنچری، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم

فواد عالم کی شاندار سنچری، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم

فواد عالم نے ایک اور ٹیسٹ سنچری سے اپنی صلاحیتیں سب پر ثابت کر دیں۔ فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تقریباً ایک سال قبل واپسی کی اور اب تک وہ چار سنچریز بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے یہ سچنریز نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی ہیں۔

فواد عالم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 109، نیوزی لینڈ کے خلاف 102، زمبابوے کے خلاف 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس سنچری کے ساتھ ہی فواد عالم ایشیا میں سب سے کم اننگز میں 5 سنچریز بنانے والے بیٹسمین بن گئےہیں، انہوں نے یہ اعزاز 22 اننگز میں حاصل کیا۔
بھارت کے چتیشور پجارا نے 23 اننگز میں 5 ٹیسٹ سنچریز بنا رکھی ہیں جب کہ پاکستان کی طرف سے یونس خان 28 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ یہ فواد عالم کی 13 ٹیسٹ میچوں میں 5ویں اور آخری 8 ٹیسٹ میچوں میں چوتھی سنچری ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 302 رنز9 کھلاڑی آوٹ پر پہلی اننگ ڈکلئیر کی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet