آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم 10ویں سے 8 ویں نمبر پر آگئے

قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے۔

بلے بازوں کی نئی رینکنگ میں قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے۔ بابر اعظم 10ویں سے 8ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارت کیخلاف شاندار 180 رنز کی بدولت انگلش کپتان جوئے روٹ دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔

کیوی کپتان کین ویلیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو سمتھ کی تیسری پوزیشن ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet