ویسٹ انڈیزکے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان

ویسٹ انڈیزکے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان سے نوازا گیا

ویسٹ انڈیزکے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان سے نوازا گیا ہے۔ ڈیرن سیمی کی پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات کےاعتراف میں انہیں اس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست 2021 کو یوم آزادی کے موقع پر حسب روایت اپنے متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی ہے۔

یہ 126 ایوارڈز 23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جائیں گے۔ ان میں نشان امتیاز، ہلال پاکستان، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی، ستارہ قائداعظم ، تمغہ شجاعت، تمغہ امتیاز اور تمغہ قائداعظم شامل ہیں۔

پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کیلئے بھی سِول ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی دنیا کے ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو سب سے پہلے پاکستان آنے پر راضی ہوئے تھے اور پاکستان کو کھیلوں کے لیے ایک محفوظ ملک قرار دینے کی مہم میں سب سے زیادہ حصہ ڈالا۔

ڈیرن سیمی کی پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات کےاعتراف میں انہیں اس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنی ٹیم کے کپتان ڈیرین سیمی کو پاکستانی شہریت دیے جانے کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ڈیرن سیمی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پاکستان کی اعزازی شہریت دی جائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet