کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں مظفر آباد ٹائیگرز کے ذیشان اشرف نے منگل کو لیگ کی پہلی سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی۔
ذیشان اشرف نے کوٹلی لائنز کے خلاف میچ میں 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 17 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کو فتح کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ذیشان اشرف نے 62 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس سے ٹائیگرز نے 196 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرکے میچ میں فتح حاصل کی۔
شاندار کارکردگی اور کے پی ایل کی پہلی سنچری بنانے پر ذیشان اشرف کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
یاد رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔