آئی سی سی نے کرکٹ کو بھی اولمپکس گیمز کا حصہ بنانے کے لیے تیاری شروع کردی ، ورکنگ گروپ بھی تشکیل دے دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کرکٹ کو اولمپکس 2028 کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔ اس سلسلہ میں ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا ۔
آئی سی سی کے ورکنگ گروپ کی سربراہی آئن واٹمور کریں گے جبکہ اندرا نویی اورتاوینگوا موکھلانی اراکین میں شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ اب تک کرکٹ اولمپکس گیمز کا حصہ نہیں ہے تاہم آئی سی سی کی کوشش ہے کہ اسے بھی اس کا حصہ بنایا جائے۔