ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے پر جاپان میں تعینات پاکستان کے سفیر امتیاز احمد نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو تعریفی سند پیش کی۔
ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھائی اور فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
ارشد ندیم کوئی میڈل تو حاصل نہیں کرسکے البتہ انہوں نے پوری دنیا میں پاکستانیوں کے دل ضرور جیتے ہیں۔
اولمپکس میں شاندار کارکردگی پر ٹوکیو میں پاکستان کے سفیر امتیاز احمد نے ارشد ندیم کو تعریفی سند پیش کی۔