32ویں اولمپک گیمز امریکا کی برتری کے ساتھ ختم ہو گئے، ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس 2020 میں امریکا نے 39 طلائی تمغے حاصل کیے۔
ٹوکیو کے نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب میں اولمپک پرچم 2024 گیمز کے میزبان شہر پیرس کے حوالے کر دی گئی ، تقریب کے اختتام پر دلکش آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
اختتامی تقریب میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کےسربراہ تھامس بیخ نے ٹوکیو اولمپکس کے اختتام کا اعلان کیا اس دوران افتتاحی تقریب کی طرح اسٹیڈیم خالی رہا۔
23 جولائی سے 8 اگست تک ہونے والے اولمپکس 2020 میں امریکا نے 39 طلائی تمغے جیتتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
کھیلوں کے آخری روز امریکا نے والی بال ، ٹریک سائیکلنگ اور باسکٹ بال میں 3 طلائی تمغے حاصل کیے۔
امریکانے39 گولڈ،41سلور اور 33برانزمیڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ چین 38 گولڈ ، 32 سلور اور 18 برانز میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا اور میزبان جاپان 27 طلائی تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر رہا۔
اس کے علاوہ برطانیہ نے 22 اور روسی ایتھلیٹس نے 20 سونےکے تمغےجیتے۔
ٹوکیو اولپکس کا 339 واں اور آخری طلائی تمغہ سربیا کی مردوں کی واٹر پولو ٹیم کے نام رہا۔