بلدیہ وسطی،یونین کونسل اٹھارہ کے یوسی سیکرٹری عوام کو سہولیات پہنچانے کے بجائے چرسی بنانے میں مشغول،،،،
کراچی: رپورٹ: فرقان فاروقی)یوسی سیکریٹری عوام کو سہولیات پہنچانے کے بجائے چرسی بنانے میں مشغول، ایسے سیکریٹریز کیخلاف کاروائی کرنا ناگزیر ہوگیا،تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کی یونین کمیٹی نمبر 18 میں تعینات یوسی سیکریٹری محمد انور پیسہ پھینک تماشہ دیکھ کے بل بوتے پر تعینات ہیں، چرس بیچنے کے الزام میں دھرے گئے اور جیل کی ہوا بھی کھائی لیکن ان کی پوسٹنگ پر آنچ نہیں آئی کیونکہ کماؤ پوت سے ہر کوئی خوش رہتا ہے مذکورہ یوسی سیکریٹری کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ جعلی کوٹیشن میں مہارت رکھنے کے ساتھ ایک کمپنی کے بالواسطہ مالک بھی ہیں اور اس کے ذریعے مال بٹورنے میں مصروف ہیں علی انٹر پرائزز کے نام سے قائم کمپنی ان کی اہلیہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور مختلف یوسیز کے ٹھیکے دار بن کر وہ نہ صرف اپنی یوسی بلکہ دیگر یوسیز سے بھی مال بٹورنے میں مصروف ہے، دلچسپ بات جو سامنے آئی ہے جب وہ عوام کو چرسی بنانے کی پاداش میں دھرے گئے ان کیخلاف حکومتی سطح پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی نہ انہیں معطل کیا گیا اور نہ ہی ان کی جگہ کوئی تعیناتی کی گئی جبکہ قانونی طور پر اس دوران ان کو دفتری کاروائی کے بعد دوبارہ نوکری پر آنا چاہیئے تھا اس طرز عمل کی وجہ سے ایسے ملازمین کے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں اور وہ قانون کو اپنی جیب میں رکھ کر کھلے عام کرپشن کرتے رہتے ہیں کیونکہ انہیں یہ علم ہوتا ہے کہ اگر وہ پھنس بھی گئے تو پیسہ پھینک کر خلاصی کروالیں گے یوسی سیکریٹری محمد انور بھی ان ہی میں سے ہیں جو آنکھوں میں دھول جھونک کر چرس سے لے کر یوسیز کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے.
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89