کے پی ایل: باغ اسٹیلنز نے کوٹلی لائنز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

باغ اسٹیلنز نے کوٹلی لائنز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے میچ میں باغ اسٹیلنز نے کوٹلی لائنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی، اسد شفیق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کے پی ایل کے دوسرے میچ میں کوٹلی لائنزپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز پر آؤٹ ہوئی، باغ اسٹیلنز نے 170 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسد شفیق نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، افتخار احمد 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عامر یامین 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوٹلی لائنز کی جانب سے محمد عمران نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ خرم شہزاد دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

اس سے قبل کوٹلی لائنز کی ٹیم کی 169 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، اوپنر کامران اکمل ایک، عبداللہ سید 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

احسن علی کی 51 رنز کی اننگز بھی کوٹلی لائنز کو شکست سے نہ بچاسکی، سیف بدر اور آصف علی نے 39، 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

باغ اسٹیلنز کے محمد عمران اور عمید آصف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، عامر یامین نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet