میرے پیچھے خوبصورت دریا ہے لیکن ساتھ ہی گندگی کے ڈھیر، وسیم اکرم کی کراچی والوں سے معذرت

میرے پیچھے خوبصورت دریا ہے لیکن ساتھ ہی گندگی کے ڈھیر، وسیم اکرم کی کراچی والوں سے معذرت

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی والوں سے معذرت کر لی۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مظفر آباد کی گندگی شیئر کرتے ہوئے کراچی والوں سے معذرت کر لی۔

وسیم اکرم کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے سلسلے میں مظفر آباد میں موجود ہیں جہاں انہوں نے دریائے نیلم پر اپنی ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے دریائے نیلم پر موجود گندگی کے ڈھیر دکھائے۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو میں کہا کہ ان کے عقب میں دریائے نیلم بہہ رہا ہے۔ میں یورپ یا سوئزرلینڈ میں نہیں ہوں بلکہ میں خوبصورت پاکستان میں موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب میری کراچی والوں سے ایک معذرت بنتی ہے کیونکہ میں انہیں ہی گندا کہتا آیا ہوں اور میں سمجھتا تھا کہ ہم کراچی والے ہی زیادہ صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ میرے پیچھے دیکھیں تو خوبصورت دریا ہے لیکن ساتھ ہی گندگی کے ڈھیر بھی دیکھیں۔ صرف کراچی والے ہی نہیں بلکہ ہم سارے ہی بڑے گندے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم, وسیم اکرم, کراچی, ٹوئٹر , مظفر آباد 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet